پیر,  07 اکتوبر 2024ء
انتخابات2024،اسلام آباد پولیس کے خیرسگالی سفیرحار ث روف کا عوام کے نام اہم پیغام

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سٹارآل رائونڈراوراسلام آبادپولیس کے خیرسگالی سفیر حارث روئوف نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ عام انتخابات میں اسلام آبا دپولیس کا کردارپرامن الیکشن کا انعقادہے،

ملک بھر میں پاکستان پولیس کے افسران وجوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے سٹارآل رائونڈراوراسلام آبادپولیس کے خیرسگالی سفیر حارث روئوف نے کہا کہ عام کل ملک بھر میں عام انتخابا ت ہونے جارہے ہیں ،

انتخابات میں اسلام آبا دپولیس کا کردارپرامن الیکشن کا انعقادہے،ملک بھر میں پاکستان پولیس کے افسران وجوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،عوام سے گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرے۔

مزید خبریں