جمعرات,  07 مئی 2026ء
معاشی مسائل کے خاتمے کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ نا گزیر ہے،مرزا طالب صدیق بیگ

فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا اور بجلی بلز نامنظور،عوام،تاجر ہم آواز
معاشی مسائل کے خاتمے کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ نا گزیر ہے۔

یہ بات انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد کے سینئر وائس چیئر مین مرزا طالب صدیق بیگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار آزاد کمپنیاں (آئی پی پیز) کو کی جانے والی کپیسٹی پیمنٹ نے عوام کا خون نچوڑ لیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے ایک سال میں ایک یونٹ بجلی تو نہیں خریدی مگر معاوضے میں 1929 ارب روپے کی کپیسٹی پیمنٹ کر دی، مجموعی طور پر آئی پی پیز سے 1198 ارب روپے کی بجلی خریدی گئی مگر 3127 ارب کی ادائیگیاں کی گئیں۔

مرزا طالب نے یہ بات باور کروائی ہے کہ عوام کے خون پیسے سے گزشتہ سال آئی پی پیز سے 1198 ارب روپے کی بجلی خریدی گئی مگر 3127 ارب کی ادائیگیاں کی گئیں، یعنی بجلی خریدے بغیر 1929 ارب روپے کی کپیسٹی پیمنٹ کر دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو کی گئی کل ادائیگیوں میں 38 فیصد پیداواری لاگت آئی اور 62 فیصد کپیسٹی پیمنٹ کا انکشاف ہوا جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

مزید خبریں