اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 10 اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری خزانہ نے پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کے حوالے سے مختلف ملکی اور عالمی اداروں کی رپورٹ پیش کر دی۔وفاقی سیکرٹری خزانہ نےبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 10 اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ گئی جبکہ آئی ایم ایف نے یہ شرح 8 فیصد قرار دی ہے۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق پاکستان میں 2024 میں بیروزگاری 8.2 فیصد ہے۔پاکستان لیبر فورس سروے کے مطابق سال 2020-21 میں بیروزگاری 6.3 فیصد تھی جبکہ گزشتہ سال مردم شماری کی وجہ سے نیا لیبر فورس سروے نہیں ہوسکا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا











