هفته,  29 جون 2024ء
پی ٹی آئی 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کرے گی، انتظامیہ اجازت دینے پر آمادہ

 اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پی ٹی آئی اسلام آباد میں 6 جولائی ترنول کے مقام پر جلسہ کرے گی، ڈی سی اسلام آباد نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کو یقین دہانی کرادی۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کی ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات ہوئی۔ عامر مغل نے بتایا کہ ہم نے انتظامیہ کو چار مقامات کے نام تجویز کیے تھے، ڈی سی صاحب کے ساتھ ترنول کے مقام پر اتفاق ہوگیا ہے، ڈی سی صاحب نے کہا ہے وہ آج این او سی بھی جاری کر دیں گے۔

صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل نے کہا ہے کہ ڈی سی کی جانب سے زبانی منظوری دی گئی ہے، 6 جولائی شام کو راولپنڈی اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جس میں عوام بھرپور شرکت کریں گے، جلسہ ثابت کرے گا راولپنڈی اسلام آباد پی ٹی آئی کا قلعہ ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News