منگل,  23 جولائی 2024ء
فیصل واؤڈا سپریم کورٹ کے احاطے میں میڈیا ٹاک سے پہلے سجدہ ریز،دیکھیں

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سینیٹر فیصل واؤڈا نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احاطے میں میڈیا ٹاک سے پہلے سجدہ کیا ہے۔سینیٹر فیصل واؤڈا اپنے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس واپس ہونے پر سجدۂ شکر بجا لائے۔

فیصل واؤڈا سپریم کورٹ سے نکلتے ہی سپریم کورٹ کے احاطے میں سجدہ ریز ہو گئے۔فیصل واؤڈا سجدۂ شکر ادا کرنے کے بعد میڈیا سے بات کیے بغیر سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج فیصل واؤڈا اور مصطفیٰ کمال کی غیر مشروط معافی قبول کر لی ہے۔عدالتِ عظمیٰ نے فیصل واؤڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس بھی واپس لے لیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News