پیر,  20 مئی 2024ء
پی آئی اے کا ایک اور انوکھا کارنامہ، میت چھوڑ کر روانہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا ایک اور انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، لواحقین کو تو منزل مقصود تک پہنچا دیا لیکن میت کو لے جانا ہی بھول گئے۔ جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے اسکردو کارگو کی جانے والی میت کو لے جائے بغیر پرواز اسکردو پہنچ گئی، کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے لواحقین میت نہ ملنے پر اسکردو ایئرپورٹ پر سراپا احتجاج ہوگئے۔

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مسافر کا 6 سالہ بیٹا وجاہت اسلام آباد میں فوت ہوگیا تھا، انہوں نے میت کو پی آئی اے کے کارگو کے ذریعے بک کرایا اور خود بھی اسی جہاز پر سوار ہوگئے۔

لواحقین تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرکے جہاز میں بیٹھ گئے مگر پی آئی اے کی انتظامیہ نے میت اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ دی، اور لواحقین کو اپنی پرواز میں سکردو پہنچا دیا۔

مزید پڑھیں: یو اے ای میں پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، ترجمان

میت نہ پہنچنے کا معلوم پڑنے پر لواحقین میں غم و غصّے کی لہر دوڑ گئی، صدمہ برداشت نہ ہونے پر ان پر سکتہ طاری ہوگیا اور ماں باب بے ہوش ہوگئے۔

بعد ازاں لواحقین کے رشتہ دار اور دیگر لوگ ایئرپورٹ پہنچے اور سراپا احتجاج ہوگئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News