هفته,  18 مئی 2024ء
حکومتی اور نجی سطح پر سعودی عرب سے تعاون بڑھایا جائے گا، مصدق ملک

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومتی اور نجی سطح پر سعودی عرب سے تعاون بڑھایا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ سعودی عرب سے کاروباری وفد پاکستان آ رہا ہے۔ پاکستان کی 76 کاروباری کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، سعودی عرب سے بھی 30 کے قریب کمپنیاں ہوں گی۔

مصدق ملک نے کہا کہ حکومتی سطح پر پیٹرولیم، بجلی اور آئل ریفائننگ کے شعبوں پر بات ہو گی۔ 8 سے 10 ارب ڈالر کے 8 سے 10 بڑے منصوبوں پر بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 50 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالر کے منصوبے بھی شامل ہوں گے، ریفائنری کو جدید بنانے پر بھی بات چیت شامل ہے، بھاشا ڈیم منصوبے میں سرمایہ کاری پر بھی بات چیت شامل ہے، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News