پیر,  20 مئی 2024ء
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں آئی ایم ایف سے قسط ملنے سے اضافہ ریکارڈ

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قسط ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 مئی کوختم ہوئے ہفتے میں 1.14 ارب ڈالربڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 مئی کو 14 ارب 45 کروڑ ڈالر رہے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.11 ارب ڈالر بڑھ کر 9.12 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 2.86 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.33 ارب ڈالر رہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News