پیر,  20 مئی 2024ء
ایتھلیٹ نے 650 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر عالمی ریکارڈ بنا دیا

ماسکو(روشن پاکستان نیوز)روس میں ایتھلیٹ نے حیران کن طور پر 650 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر عالمی ریکارڈ بنادیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ میں ڈینس ویوک نے صرف 37 سیکنڈ میں 1.48 میٹر ٹرین کھینچ کر عالمی اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

ویڈیو میں ڈینس کو ٹرین کھینچنے کے لیے طاقت لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈینس نے کہا کہ پہلے تو ایسا لگتا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے پھر میں نے ہوش کھونا شروع کردیا لیکن باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا مجھے نتیجہ حاصل کرنے کی ضرورت تھی۔

انہوں نے ٹرین کھینچنے کے لیے ایک خاص سیڑھی اور کیبل کا استعمال کیا۔

روسی ریلوے کے نمائندوں نے اس طرح کی کامیابیوں کو پہلے عالمی مشق میں ریکارڈ نہیں کیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News