هفته,  18 مئی 2024ء
شاف علی نے برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں میدان ما ر لیا

لیڈز(روشن پاکستان نیوز)متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے مسلمان شاف علی نے برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہوگئے ہیں جبکہ نتائج کا سلسلہ کا جاری ہےایسے میں ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے مسلمان امیدوارشاف علی نے بطورلیبرکونسلر فتح حاصل کرلی ہے۔

محمد شاف انتخابات میں بطورلبیر کونسلر میدان میں اترے تھے ۔

محمد شاف نے 1500ووٹوں سے برتری حاصل کی ۔

اپنی جیت پر محمد شاف نے کہاکہ میری اس کامیابی کا تمام تر کریڈٹ میری ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے مجھے اس جیت تک پہنچایا۔

یادرہے کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں اپنے ووٹرز سے وعدے کئے تھے اور کہا تھا کہ بیسٹن میں2004سے رہائش پذیر ہوں، مجھے اپنے اس علاقے سے پیار ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے کی ترقی کیلئے ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں اور اس کے لئے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،مجھے یقین ہے کہ ہم اپنے علاقے کوزندگی کو آسان بنانے کیلئے بہتر طورپر اور نمایاں خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں ایک محنت کش فیملی سے تعلق رکھتا ہوں اور اپنا کاروبار شروع کرنے سے پہلے میں ایک ٹیکسی ڈرائیور تھامیں نے اپنا کاروبار شروع کرنے تک انتھک محنت اور لگن سے کام کیا اور آئندہ بھی میں یہی ارادہ رکھتا ہوں کہ میں اپنی کمیونٹی کے لیے بھی اسی طرح دن رات محنت کروں گا۔انہوں نے کہاکہ میرے بچے تعلیم کے لیے مقامی سکول اور کالجز میں جاتے رہے اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں لیبر کونسلر کا الیکشن لڑوں کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ نظام زندگی سب کے لیے برابر ہو۔

شاف علی نے کہاکہ میں اور میرے وارڈ کے میرے دوساتھی ملکر لیڈز کی لیبر ایڈمنسٹریشن کیلئے بھرپورمحنت کرینگے تاکہ یہاں کے لوگوں کا مستقبل تابناک بناسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر شخص کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرونگا جو ہماری کمیونٹی کا حصہ ہے،عوام کے جتنے بھی تحفظات ہیں وہ سنوں گا اور دور کروں گا اور جتنا ممکن ہو سکا ان کے مسائل حل کرنے کے لیے پوری کوشش کروں گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News