جمعه,  03 مئی 2024ء
مریم نواز نے شہباز سپیڈ پکڑ لی ہے،اگلا دور تجارت کا ہے،بیرسٹر امجد ملک

راچڈیل (روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر صدر اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے اور اوورسیز گلف یورپ یوکے امریکہ سمیت بیرون ملک دنیا سے رول ماڈل اشخاص پر مشتمل ایڈوائزری کونس کی تشکیل نو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صدور سے نام مانگ لئے ہیں انشاللہ ایڈوائزری کونسل ایک ٹھیک ٹینک کا کردار ادا کرے گی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر صدر اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے سرپرست اعلی مسلم لیگ (ن )فرانس طلعت محمود چوہان کی قیادت میں سات رکنی وفد جو کہ راجہ محمد علی جوائنٹ سیکرٹری اور خان اصغر خان صدر یوتھ ونگ ، فیصل سعید سیکرٹری فنانس، حاجی مزمل حسین نائب صدر، سلطانہ بی بی صدر خواتین ونگ اور سینئر لیگی راہنما زاہد مصطفی اعوان پر مشتمل تھا انکو راچڈیل میں خوش آمدید کہا اور پاکستان مسلم لیگ (ن )کی کامیابی پر قائد مسلم لیگ (ن )میاں نواز شریف ، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ، اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مبارک بادپیش کی۔ وفد نے بیرسٹر امجد ملک کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک دی۔

وفد نے اوورسیز میں بسنے والے تمام مسلمانوں کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔اللہ پاک برادران اسلام پر اور پاکستان پر اپنا خصوصی کرم فرمائیں آمین۔بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی حکومت ملک میں سیاسی استحکام کی کوشش کررہی ہے اور تارکین وطن کیلئے مزید اقدامات کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ترقی مسلم لیگ ن کی حکومت میں اہم ترجیح ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے اور اوورسیز گلف یورپ یوکے امریکہ سمیت بیرون ملک دنیا سے رول ماڈل اشخاص پر مشتمل ایڈوائزری کونس کی تشکیل نو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صدور سے نام مانگ لئے ہیں انشاللہ ایڈوائزری کونسل ایک ٹھیک ٹینک کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی کرکے دکھایا تھا اب بھی مسلم لیگ ن تارکین وطن کو مایوس نہیں کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کام کرنے پر یقین رکھتی ہے ہم پراپیگینڈا پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ سولہ رکنی اقدامات کا پیکج اور اقدامات انکی پارٹی کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوں گے، ان میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستیں ،ون ونڈو سرمایہ کاری کی سہولت، مخصوص امیگریشن کاونٹرز،خصوصی عدالتیں اور کمرشل کاونٹرز، پبلک سیکٹر ہاوسنگ اسکیموں میں دس فیصد کوٹہ اور پانچ فیصد مالیاتی رعائت،خصوصی قومی بچت اسکیم،آن لائن بائیو میٹرک تصدیق، کاروباری منصوبوں اور سٹارٹ اپ کیلئے سہولت کاری، تمام صوبوں میں اوورسیز کمیشن کا قیام، وطن واپسی پر خوش آمدید اور مکمل سہولیات ، جائیداد سے متعلق تنازعات کا حل، تنازعات کے متبادل حل کیلئے طریقہ کار، زیادہ ترسیلات بھیجنے والوں کی ستائش اور انعام و کرام، دستاویزات کی آن لائن تصدیق، پاسپورٹ اور نادرا کی آن لائن سہولت، اور تارکین وطن پر مشتمل ایڈوائزری کونسلز کا قیام ان نکات میں شامل ہیں جن پر نئی حکومت میں خصوصی غور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینک کے قیام میں تارکین وطن کی آراءاور اپنے سفارت خانوں کے ساتھ ملکر نام ترتیب دئے جائیں گے۔طلعت محمود چوہان سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ (ن )فرانس نے کہا کہ اگلا دور تجارت کا ہے۔ تجارت کو فروغ دیکر مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے۔ہم انٹرنیشنل افئیرز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے تارکین وطن کی نمائندگی موثر انداز میں کی ہے۔ انہوں نے کہا تجارتی ونگ کی تنظیم نو سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ منشور کے سولہ نکات پر اگر عمل درآمد ہوا تو اوورسیز میں سب پیڈ پراپیگینڈا دھرے کا دھرا رہ جائیگا۔ سچ کو آنچ نہیں اور کام کا کوئی نعم البدل نہیں۔

راجہ محمد علی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن )فرانس نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )فرانس نے مشکل وقت میں پارٹی کا جھنڈا اٹھائے رکھا۔اوورسیز آنے والے وقت میں اپنی ملک کیلئے خدمات دگنی کردیں گے۔ خان اصغر خان صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن فرانس نے کہا کہ مریم نواز شریف نے شہباز سپیڈ پکڑ لی ہے، پنجاب میں کام ہورہا ہے،یوتھ مریم نواز شریف کا ہر اوّل دستہ ہے۔صدر مسلم لیگ (ن )خواتین ونگ سلطانہ بی بی نے کہا کہ انہیں برطانیہ آکر بہت اچھا لگا ہے،مسلم لیگ (ن )خواتین کو ہمیشہ احترام دیا ہے،ہم بھی قائد مسلم لیگ (ن )اور اپنی حکومت کیلئے حاجی مزمل حسین اور زاہد مصطفی اعوان نے بھی اس موقعہ پر اپنے خیالات کااظہار کیا۔ بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ( ن) فرانس کی خدمات کو سراہااور تجارتی ونگ ، خواتین اور سوشل میڈیا کی طاقت کی اہمیت کو سمجھنے اور جاننے پر زور دیا اور مستقبل کی تنظیم سازی میں تمام لوگوں کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر خواتین ونگ سلطانہ بی بی کو خوشدلی سے راچڈیل میں ویلکم کرتے ہیں۔

خواتین کاقومی ترقی میں اہم کردار ہے اور اس کردار کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ بیرسٹر امجد ملک نے وفد کو سولہ نکات پر پیش رفت سے آگاہ کیا اور مسلم لیگ ن فرانس کی مستقبل کی تنظیم سازی پر وفد کے ارکان سے فرداً فرداً رائے لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین صدر اور جنرل سیکرٹری کیساتھ جلد ایک کانفرنس کا انعقاد کرکے ساتھیوں کو اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے سردار ظہور اقبال کے وزٹ پر فرانس کے ساتھیوں کو اعتماد میں بھی لیا اور انکو ساتھ لیکر چلنے کا کہا۔

وفد نے حسن نواز شریف کے سسر کے انتقال اور مسلم لیگ (ن )فرانس کے نائب صدر حاجی نثار احمد کی والدہ اور دوسرے لیگی ارکان کے انتقال پر اجتماعی دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

بیرسٹر امجد ملک نے ملاقات کے بعد مہمانوں کے اعزاز میں مقامی ریسٹوارانٹ میں ایک شاندار ضیافت کا اہتمام بھی کیا۔ آخر میں بیرسٹر امجد ملک نے بیرون ملک سے آئے مہمانوں کو تحائف اور شیلڈ دیکر رخصت کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News