منگل,  30 اپریل 2024ء
سعودی عرب میں مقیم انجینیر سجاد خان کی چچی انتقال کرگئیں

جدہ،چارسدہ(بیورورپورٹ،روشن پاکستان نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما اور پاک کیمونٹی سعودی عرب کی معروف شخصیت انجینیر سجاد خان کی چچی قضائے الٰہی سے چارسدہ  میں وفات پا گئیں۔

انجینئر سجاد خان پاکستان پہنچے اور نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور ایم این اے مولانا عبدالغفور حیدری صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاالرحمان مفتی روزی خان۔ مفتی عبدللہ شاہ۔ مولانا گوہر شاہ۔ دلاور خان کے علاوہ جے یو آئی کے قائدین اور لاتعداد علاقائی لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

سب نے انجینئر سجادُ خان اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

یہ خبر سن کر انجئنیر سجاد خان کے بہت سارے دوستوں نے سعودی عرب سے ان سے رابطہ کر کے تعزیت کی جن میں سردار محمد اقبال یوسف۔ مہر عبلدلخالق لک۔ شعیب الطاف راجہ۔ امیر محمد خان۔ جہانگیر خان ُ۔ فدا حسین۔ چوہدری امجد محمد عدیل عدیل ریاض ۔ خالدنواز چیمہ۔ اورملک منظور حسین شامل تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News