بدھ,  15 مئی 2024ء
مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں ، آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی گئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی کے نرخوں میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد یکم جولائی سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاگت کی وصولی کے لیے ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی، یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے معیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کے تحت مستحقین کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے اور حکومت نے جون تک بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کی تعداد بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی استحکام کے تسلسل کے لیے ضروری اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے اور آئی ایم ایف سے سخت مانیٹری پالیسی، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پالیسی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیاب تکمیل پر 1.1 بلین ڈالر کی قسط جاری کرنے کی سفارش کی جائے گی جس کی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار آئی ایم ایف سے مذاکرات نسبتاً آسان تھے تاہم آئی ایم ایف سے بات چیت آج شیڈول نہیں ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News