هفته,  27 جولائی 2024ء
چیچہ وطنی، ماں نے 3 بچوں کو قتل کر کے زہر پی لیا

چیچہ وطنی (روشن پاکستان نیوز ) چیچہ وطنی کے نواحی گاوں 5 چودہ ایل میں ماں نے مبینہ طور پر 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی زہر پیتھانہ کسووال کی حدود 5 چودہ ایل میں ماں نے تین بچوں کو گلے کاٹ کر قتل کیا اور اس کے بعد زہر پی کرخودکشی کی کوشش کی،خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ،

قتل کئے جانیوالے بچوں میں 7 سالہ عیشا، 5 سالہ سعدیہ اور ڈھائی سالہ فرقان شامل ہیں،اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کسوال جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا،پولیس تمام شواہد اکٹھے کر رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی ماں کا ذہنی توازن کچھ دنوں سے خراب تھا۔ تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ لیا،

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News