منگل,  21 مئی 2024ء
پی آئی اے کے طیاروں کے نیوی گیشن سسٹمز فیل پرواز کا رخ کراچی کیطرف موڑ دیا گیا،دیکھیں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پشاور سے دبئی جاتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 217 میں شدید تکنیکی خرابی سامنے آئی جب طیارے میں نصب تین نیوی گیشن سسٹم نے بیک وقت کام کرنا چھوڑ دیا۔

تین آئی این ایس سسٹم کی خرابی کے باعث پرواز کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔ آئی این ایس کی ناکامی کی وجہ سے آٹو پائلٹ اور دیگر متعلقہ نظام بھی بند ہو گئے۔

فلائٹ کپتان نے مہارت سے طیارے کو جناح انٹرنیشنل کراچی ایئرپورٹ پر اتارا۔ پی آئی اے کے ترجمان تبصرے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News