اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر کمی عوامی دباؤ کی کامیابی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر تک لائی جائے اور اس پر عائد اضافی بوجھ ختم کیا جائے۔
پیٹرول کی قیمت میں کمی ! وفاقی وزیر نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں کو تین سال کیلئے مقرر سطح پر برقرار رکھا جائے تاکہ صنعت اور کاروباری شعبے کا اعتماد بحال ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں بہتر مقابلہ کر سکیں گی۔
امیر جماعت اسلامی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی 28 فروری کی سطح پر واپس لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔











