جمعرات,  16 مئی 2024ء
ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا، آرمی چیف بھی شرکت کرینگے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں کابینہ کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ایس آئی ایف سی سے متعلق ممبران کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News