منگل,  21 مئی 2024ء
پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے2025 میں شیڈول کے ٹکراؤ کا امکان،جانیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا شیڈول اگلے سال یعنی 2025 میں ٹکراؤ کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کے شیڈول کے لیے تین ونڈو پر غور کر رہا ہے اور سب سے موزوں ونڈو اپریل اور مئی 2025 دکھائی دے رہی ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ آئی پی ایل کے ساتھ شیڈول تصادم کے فوائد اور نقصانات پر غور کر رہی ہے۔

مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل کے میچز کے لیے کوئی ونڈو نہیں ہے، اس لیے چیمپئنز ٹرافی سے قبل فروری میں تین ہفتے کی ونڈو پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

فروری کی ونڈو کے لیے ان تاریخوں کے لیے طے شدہ سہ فریقی سیریز کا شیڈول متاثر ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فروری 2025 میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ ملکی سیریز کی میزبانی کرنے والا ہے، ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ کے ارد گرد ونڈو پر بھی غور کیا گیا ہے تاہم پی ایس ایل 10 کی ونڈو پر مزید مشاورت آئندہ ہوگی۔ پی ایس ایل کونسل کا اجلاس ہو گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News