منگل,  21 مئی 2024ء
پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر آپریشن کلین اپ،اگاڑ پچھاڑ کی تیاریاں مکمل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بڑے پیمانے پر آپریشن کلین اپ، تقرریوں اور تبادلوں کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 6 اعلیٰ سرکاری افسران کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ کو سونپ دی گئی ہیں، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب سہیل اشرف، ایس پی زین عاصم، ایس پی ارتضیٰ کمیل، ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رفیع اللہ اور محمد عثمان شامل ہیں۔ باجوہ پی سی بی معاملات چلائیں گے جبکہ چیئرمین پی سی بی کرکٹ بورڈ میں تمام افسران کی خدمات کا تعین کریں گے۔

ملک میں کرکٹ کی بہتری کے لیے پی سی بی کے آئین میں تبدیلی کی جائے گی، سہیل اشرف کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے جب کہ چیف آپریٹنگ آفیسر کا عہدہ ختم کردیا جائے گا جو اس وقت سلمان نصیر کے پاس ہے۔ .

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈائریکٹر، انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹر اور ٹیم مینجمنٹ سمیت دیگر تبدیلیاں ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم نیازی کو ڈومیسٹک کرکٹ کی باگ ڈور سونپی جائے گی جب کہ رفیع اللہ ڈائریکٹر میڈیا ہوں گے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پی سی بی قوانین کے تحت چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈائریکٹر یا ملازم کو ایک ماہ کے نوٹس پر برطرف کیا جا سکتا ہے۔ توسیع ممکن ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News