کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی،پنجاب حکومت کے ہتک عزت بل کیخلاف صحافیوں کا مظاہرے کااعلان

اسلام آباد(روشن پاکستا ن نیوز)راولپنڈی ،اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نےآج منگل 21مئی شام 5 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی اورپنجاب حکومت کی ہتک عزت بل کیخلاف احتجاجی مظاہرے کی کال دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر پنجاب حکومت کے ہتک عزت بل کیخلاف آج ملک گیراحتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں راولپنڈی / اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس آج منگل 21مئی شام 5 بجے نیشنل پریس کلب، اسلام آباد کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کرے گی اورحکومتی دہشت گردی کے خلاف نیشنل پریس کلب پر سیاہ پرچم بھی لہرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت بل 2024 منظور کرلیا، صحافیوں کی ملک گیر احتجاج کی کال

مزید خبریں