هفته,  18 مئی 2024ء
عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی ضمانت میں توسیع ،بہنوں نے عدالت میں اپنی ہی پارٹی کی اہم سیاسی شخصیت کو ڈانٹ پلا دی

لاہور(روشن پاکستان نیوز )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کردی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ پلائی۔

عمران خان کی بہنوں کی مسرت جمشید چیمہ سے کمرہ عدالت میں مکالمہ ہوا، گفتگو کے دوران مسرت جمشید چیمہ نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو مقدمات اور روپوشی کے دوران ہونے والی مشکلات سے آگاہ کیا، جس پر دونوں نے مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹا۔

علیمہ خان نے کہا کہ بھائی ضرورت پڑنے پر آپ چھپ گئے، جب پارٹی مشکل وقت سے گزر رہی تھی تو آپ نے پریس کانفرنس کی اور جب پی ٹی آئی کے بانی کو آپ کی ضرورت تھی تو آ پ ساتھ چھوڑ گئے۔

علیمہ خان نے کہا کہ آپ کو پی ٹی آئی کے بانی کے قریب ترین سمجھا جاتا تھا، آج آپ مجھے مجبوریاں بتا رہے ہیں، جیل کے بغیر سیاست دان نامکمل سمجھے جاتے ہیں، علیمہ خان کی باتیں سن کر مسرت جمشید چیمہ چپ ہو گئیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News