جمعه,  17 مئی 2024ء
چاہت فتح علی خان نے بھی پی ایس ایل کا ترانہ ریلیز کر دیا گیا ، دیکھیں ویڈیو

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) عام انتخابات میں ناکامی کے بعد گلوکاری کے شوقین استاد چاہت فتح علی خان نے پی ایس ایل کا ترانہ پیش کردیا۔

استاد چاہت فتح علی خان نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پی ایس ایل کا ترانہ “پھر پی ایس ایل کا میچ ہو” ریلیز کیا۔

اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ اسلام و علیکم جی، پھر “پی ایس ایل میچ ہو” گانا ریلیز ہو گیا ہے۔

تاہم ایک غلطی کی وجہ سے انہیں گانا دو مختلف حصوں میں ریلیز کرنا پڑا۔

مقبول بھارتی گانے ہم تم ایک موجی میں بند ہوں کے انداز میں ریلیز ہونے والے گلوکار نے ایک کے بعد ایک پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز کا نام لیا لیکن کراچی کنگزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھول گئے۔

گانا ریلیز کرنے کے فوراً بعد اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے انہوں نے فوری طور پر دوسرا گانا صرف کراچی کنگ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ریلیز کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News