هفته,  09 نومبر 2024ء
محکمہ موسمیات نے بارشوں اور ژالہ باری کی خبر دیدی

 

اسلام آ باد (روشن پاکستان نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے جس کے بعد سردی کا آغاز ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، بونیر ،مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند،خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، کرم ،وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسمعیل خان میں تیز ہواؤں کیساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، نارووال، سیالکوٹ،منڈی بہاولدین ، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، ساہیوال، لاہور، شیخوپورہ شورکوٹ، فیصل آباد، میانوالی ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ،سرگودھا، لیہ، ملتان،تونسہ، بھکر ، ڈی جی خان اور گردوانوح میں گرج چمک کےسا تھ بارش کا امکان ہے ،اس دوران مری ، گلیات اور گردو نواح میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی تو قع ہے ۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، خضداراور کوئٹہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے سا تھ بارش کی توقع ہے۔گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے ،اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

 

مزید خبریں