جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
عمران خان اورعلی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں ملاقات، دیکھیں تفصیل

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ،جس کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔

علی امین کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کانفرنس روم میں ملاقات کروائی گئی،ملاقات سوا گھنٹہ جاری رہی،ملاقات میں ملکی،پارٹی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں 28ستمبر کےراولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں 4اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

مزید خبریں