راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایچ 13 کے قریب بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کی گاڑی کو روکا، پولیس بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو وین میں ڈال کر لے گئی۔دوسری جانب راولپنڈی کے کمیٹی چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے شیلنگ کی اور کئی پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کر لیا۔بعد ازاں پولیس نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو چھوڑ دیا، دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کو راولپنڈی جانے سے روک دیا گیا۔بیرسٹر گوہر نے اس حوالے سے بتایا کہ ہمیں کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔