جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
17 سالہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)مندرہ پولیس کی کاروائی، 17 سالہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس کو متاثرہ لڑکی کی والدہ نے درخواست دی کہ ملزم سراج نے اس کی بیٹی کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزم نے اس کی بیٹی کو بلیک میل کیا اور دھمکیاں دیں، قبل ازیں ملزم ہارون بھی شادی کا جھانسہ دے کر بیٹی سے زیادتی کرتا رہا، مندرہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم سراج کو گرفتار کر لیا،متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، زیادتی یا تشدد میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں