هفته,  27 جولائی 2024ء
ہم آپ کا پنجاب اور آپ ہمارا بلوچستان میں حکومت بنانے میں ساتھ دیں، پیپلز پارٹی کی ن لیگ کو تجویز

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کو وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت کے لیے مشترکہ حکمت عملی کا روڈ میپ دے دیا۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب سے مرکز میں مخلوط حکومت کے اعلان کے بعد شہباز شریف متحرک ہیں اور انہوں نے گزشتہ رات آصف زرداری سے ملاقات بھی کی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت کے درمیان اتوار کو ہونے والی ملاقات پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت کے لیے مشترکہ حکمت عملی کا روڈ میپ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آپ پنجاب میں حکومت بنائیں گے، ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مزید تجویز دی کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ ن کا ساتھ دے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے آزاد ارکان سے الگ الگ رابطے کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت سازی اتفاق رائے اور مشترکہ اتحاد سے قبل میڈیا پر کوئی بیان نہیں دیا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News