هفته,  12 اکتوبر 2024ء
نواز شریف ، مریم نواز اور عطاتارڑ کی انتخابات میں کامیابی کوچیلنج کر دیا گیا دیکھیں مکمل تفصیل خبر میں

لاہور (روشن پاکستان نیوز)نواز شریف ، مریم نواز اور عطاتارڑ  کی انتخابات میں کامیابی کو چیلنج کر دیا گیا ۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 لاہور سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جیت کو چیلنج کر دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل اشتیاق چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کی جیت کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست میں ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

لاہور کے حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر، چیف آرگنائزر مریم نواز کی جیت کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں درخواست آزاد امیدوار شہزاد فاروق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 سے آزاد امیدوار ظہیر عباس کھوکھر نے عطاتارڑ کی جیت کو چیلنج کر دیا ہے۔
آزاد امیدوار ظہیر عباس کھوکھر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے، عدالت ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے اور فارم 47 کے نتیجے کو کالعدم قرار دے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عطاء تارڑ فارم 45 کے مطابق ہار گئے ہیں، میرے وکلا کو ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے باہر نکال دیا تھا۔
آزاد امیدوار ظہیر عباس کھوکھر نے کہا کہ نتیجہ میری غیر موجودگی میں جاری کیا گیا۔
ظہیر عباس کھوکھر نے درخواست میں ریٹرننگ آفیسر، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

مزید خبریں