هفته,  28 دسمبر 2024ء
اپر چترال ، گلیشیر پھٹنے سے سیلابی صورتحال ، ہائی الرٹ جاری

چترال(روشن پاکستان نیوز) اپر چترال کے ہیڈکوارٹرز بونی میں گلیشیر پھٹنے سے بونی گول میں سیلابی صورتحال پید ہو گئی، ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نےگلیشیر پھٹنے سے سیلابی صورتحال کے پیش نظر بونی گول کے آس پاس آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ہائی الرٹ رہے۔

وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی ہیڈکوارٹرز بونی میں تمام متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں اور نقصانات کی صورت میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں فوری شروع کی جائیں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا بارش کے دوران مختلف واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

خیال رہے کہ گزشتہ روز اپرچترال میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ 45 مکانات مکمل تباہ ہو گئے تھے۔ 10 مکانات کو کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ متعدد مال مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئےاور فصلوں اورباغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں