هفته,  03 اکتوبر 2026ء
دوران پرواز کپتان پر چاقو سے حملہ کرنیوالا اماراتی پرواز کا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا، امریکی اخبار

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ  دوران پرواز کپتان پر چاقو سے حملہ کرنیوالا اماراتی پرواز کا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق  انتہاپسند نظریات کی وجہ سےعمان نے اپنے پائلٹ پرپابندی لگادی تھی۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اماراتی ائیرلائن نے انتہاپسند عمانی کو نوکری دی، امارات اسرائیل روٹ پرتعینات بھی کیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق طیارہ اڑانے پر پابندی کے سبب شریک پائلٹ نے عمان چھوڑا تھا، عمانی شہری امارات آنے سے پہلے شام گیا تھا جہاں وہ انتہاپسندی کا شکار ہوا۔

واقعہ کا پس منظر:

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کے ایک پائلٹ نے دوسرے پر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

جہاز کا کنٹرول چھیننے اور اس کو گرانے کی کوشش کٰ گئی تھی ، طیارے میں 169 اسرائیلیوں سمیت 174 مسافر سوار تھے۔ حملہ کرنے والا پائلٹ سعودی حکام کی حراست میں ہے۔

صورتحال اس وقت کنٹرول میں آئی جب طیارے میں موجود مسافروں نے بروقت مداخلت کر کے کو پائلٹ کو قابو کر لیا۔ بعد ازاں جہاز میں سفر کرنے والے ایئرلائن کے دیگر آف ڈیوٹی پائلٹس نے طیارے کا کنٹرول سنبھال کر اسے بحفاظت سعودی عرب میں اتار لیا۔

تیل کی قیمتیں بہت تیزی سے گرنے والی ہیں، صدر ٹرمپ

اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق سعودی حکام نے حملہ آور کو پائلٹ کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب فلائی دبئی نے اس واقعے کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مکمل حقائق ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔

مزید خبریں