هفته,  03 اکتوبر 2026ء
سکیورٹی فورسز کی پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ ترین کارروائیوں میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی جس میں  فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ، ایک زخمی

سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف بھی مؤثر کارروائیاں کی گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے گورندر اور ماشکیل میں کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے دہشت گردوں نے ماشکیل میں چیک پوسٹ پرفائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

مزید خبریں