هفته,  27 جولائی 2024ء
الیکشن کمیشن کا پیمرا کو سیاسی اشتہارات اور بیانات چلانے والے چینلز کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیاسی اشتہارات، بیانات اور تحریریں چلانے والے چینلز کے خلاف کارروائی کرے۔


الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ پیمرا ایسے تمام چینلز کا احتساب کرے۔


الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پیمرا قومی میڈیا کے لیے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائے۔


واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل ہوگی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News