اتوار,  19 مئی 2024ء
سیکیورٹی صورتحال کشیدہ، کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن پر دستی بم حملہ

کوئٹہ (روشن پاکستان نیوز ) انتخابات جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہوتی جارہی ہے، انتخابی امیدواروں اور ان کے انتخابی دفاتر پر حملوں نے سکیورٹی صورتحال پر سوالات اٹھا دیے ہیں ۔

آج بھی کوئٹہ میں گورنمنٹ اسکول سریاب کلی احمد خان زکی پولنگ اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دستی بم زور دار دھماکے سے پھٹا ، تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

گزشتہ روز بھی مستونگ میں پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جو باہر پھٹا ، دستی بم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News