بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
جلاؤ گھیراؤ کیس ، پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی ضمانت خارج

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری کی ضمانت خارج کر دی۔

راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے فیصلہ سناتے ہوئے اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد ازگرفتاری مسترد کر دی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما پر تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

دریں اثنا انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاؤ، گھیراؤ کیس میں فواد چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل نہ ہوئی تو میں قانون کے مطابق فیصلہ کر دوں گا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی حکومت کے خاتمے کا کاؤنٹ ڈاؤن، چیئرمین پی ٹی آئی

مزید خبریں