اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دوران عدت نکاح کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر آج بھی فیصلہ نہ ہو سکا، خاور مانیکا کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے جو عدالتی فیصلے ریفرنس کے طور پر دیے گئے ان فیصلوں اوراس کیس کے گراؤنڈز الگ الگ ہیں۔
جج افضل مجوکا نےاس پر ریمارکس دیے کہ آپ دونوں حنفی کے پیروکار ہیں اور حنفی میں 3 طلاق کے بعد رجوع کا حق ختم ہوجاتا ہے، فقہ کے نظریات کو کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا ہے،یہ فقہ حنفی سے ہیں اور اس کے مطابق طلاق ہوگئی ہے توعدت کا کیس تو بنتا ہی نہیں ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت کر رہے ہیں۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان بھی بڑی تعداد عدالت پہنچ گئی۔











