منگل,  23 جولائی 2024ء
2 سال بعد تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں ہوں گے، سابق وزیراعظم

 

مظفر آباد(روشن پاکستان نیوز)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے پاس 2 سال بعد تنخواہوں کےلیے پیسے نہیں ہوں گے۔مظفر آباد میں پریس کانفرنس کے دوران راجا فاروق حیدر نے کہا کہ ن لیگ والوں سے اب بھی کہہ رہا ہوں، آزاد کشمیر حکومت سے الگ ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ 3 روپے یونٹ بجلی کےلیے ایک مرتبہ فنڈ دیے گئے، ان کے بعد کیا ہوگا، آزاد کشمیر کے پاس 2 سال کے بعد تنخواہوں کے لیے بھی پیسے نہیں ہوں گے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ بعض اداروں کا کام معلومات فراہم کرنا ہے، فیصلے کرنا حکومت کا کام ہے، اب معلومات فراہم کرنے والے فیصلے کرنا شروع ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس خطے کوبین الاقوامی سازشوں کا حصہ نہیں بننے دیں گے، ن لیگ والوں کواب بھی کہہ رہا ہوں، آزاد کشمیر حکومت سےالگ ہوجائیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News