منگل,  23 جولائی 2024ء
محسن نقوی کو سینٹ نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان کل پیر کو بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کرینگے ، رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سنیٹر بننے کے اہل نہیں، سینیٹ کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی چیئرین پی سی بی تھے۔

مزید پڑھیں: ملازمت پیشہ افراد پر ٹیکس میں اضافہ سینیٹ قائمہ کمیٹی کی جانب سے متفقہ طور پر مسترد

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 کےتحت محسن نقوی سنیٹرکے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News