پیر,  01 جولائی 2024ء
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 14ویں روز ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 14ویں روز ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وائی ڈی اے جنرل کونسل کے رات گئے تک ہونے والے اجلاس میں طویل بحث و مباحثہ ہوااور فیصلہ ہوا کہ خدشہ ہے محکمہ صحت تادیبی کارروائیاں کرے گا جس کے پیش نظر کورٹ سے پروٹیکشن لی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ وائی ڈی اے کورٹ سے جائز مطالبات منوانے کی استدعا کرے گی اورساہیوال واقعہ پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وائی ڈی اے کی جانب سے کورٹ میں ایڈہاک پر فارغ کئے جانے ڈاکٹرز کو بحال اور ان کی ایکسٹینشن کی بات کی جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News