جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
انتخابات،آرمڈ فورسز کیلئے ضابطہ اخلاق جاری


اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)الیکشن کمیشن کی جانب سےانتخابات میں آرمڈ فورسز کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا،جاری ضابطہ اخلاق کے تحت افواج پاکستان آرٹیکل 245 کے تحت عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گی، سیکیورٹی کیلئے پولیس درجہ اول، سول آرمڈ فورسز اور افواج پاکستان ثانوی اور ثالثی درجے کی ذمہ دار ہوں گی،افواج پاکستان کی تعیناتی صرف انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر کی جائے گی،سول آرمڈ فورسز بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران پرنٹنگ پریس کی سیکیورٹی پر معمور ہوں گی،آرمڈ فورسز بیلٹ پیپرز کی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے آفس تک ترسیل کی ذمہ دار ہوں گی،ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد آرمڈ فورسز انتخابی سامان ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچائیں گی،آرمڈ فورسز انتخابی ماحول کو پرامن بنانے کیلئےانتخابی عملے کی معاونت کی ذمہ دار ہوں گی،آرمڈ فورسز مشکوک افراد کی نشاندہی کیلئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملکر کام کریں گی،کسی بدانتظامی کی صورت میں آرمڈ فورسز فوری طور پر پریزائیڈنگ افسر کو اطلاع کریں گی،مجاز مبصرین اور میڈیا کے افراد کو پولنگ سٹیشنز میں داخلے کی اجازت ہوگی،دھماکہ خیر مواد اور اسلحہ کی کسی صورت پولنگ سٹیشن کے اندر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،آرمڈ فورسز کسی صورت انتخابی عملے کی ذمہ داریاں نہیں سنبھالیں گی،آرمڈ فورسز پریزائیڈنگ افسر، پولنگ ایجنٹ اور ریٹرننگ افسر کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کریں گی،پولنگ سٹیشن کے باہر کسی بے ضابطگی کی صورت میں آرمڈ فورسز کوئی جواب نہیں دیں گی،آرمڈ فورسز معاملہ پریزائیڈنگ افسر کے نوٹس میں لائیں گی۔

مزید خبریں