پیر,  20 مئی 2024ء
پاکستان میں بغیر ٹیکس سٹیمپ 165 سگریٹ برانڈز فروخت ہونے کا انکشاف

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں 165 سگریٹ برانڈز بغیر ٹیکس سٹیمپ کے فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں 165 سے زائد برانڈز کے سگریٹ بغیر ٹیکس سٹیمپ کے فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، رواں مالی سال کے اختتام تک سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کا حجم 56 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق ٹیکس چوری کی وجہ سے سگریٹ انڈسٹری کو سالانہ 300 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے، 104 سگریٹ برانڈز حکومت کی مقرر کردہ کم از کم قیمت سے کم پر فروخت ہو رہے ہیں۔

سروے کے مطابق ملک میں 95 فیصد سگریٹ 65 سے 220 روپے فی پیکٹ میں فروخت ہوتے ہیں جب کہ مقررہ قیمت سے کم پر فروخت ہونے والے سگریٹ برانڈز کا مجموعی حجم 53 فیصد ہے۔

ڈیوٹی فری سگریٹ کے پیک کے ساتھ اب 25 اور 30 ​​سگریٹ کے پیک میں فروخت ہو رہے ہیں، Apsus سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین تیزی سے ڈیوٹی فری اور سمگل شدہ سگریٹ برانڈز کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News