جمعه,  03 مئی 2024ء
ضمنی الیکشن کی فول پروف سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کافیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ضمنی انتخابات کی فول پروف سکیورٹی کیلئے وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک ر سپانس فورس کے طور پر استعمال ہونگے۔سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے  دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہونگے۔

سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22اپریل تک 21 حلقوں میں دستیاب ہونگے۔وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہونے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: 21 تاریخ کو الیکشن نہیں ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے، زین قریشی

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News