هفته,  18 مئی 2024ء
پاک سوزوکی کا کارپوریٹ ڈیٹا چوری، ڈارک ویب پر لیک کر دیا گیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ہیکرز نے پاک سوزوکی کا کارپوریٹ ڈیٹا چرا کر اسے ڈارک ویب پر لیک کر دیا۔

پاک سوزوکی نے اطلاع دی ہے کہ اس کے سرورز پر سائبر حملہ کیا گیا تھا اور اس کا کارپوریٹ ڈیٹا بشمول HR اور مالیاتی معلومات کو لیک کر دیا گیا تھا۔ کمپنی کا کل 447.5 جی بی ڈیٹا چوری کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹ کرنے کے اقدام کے بعد کمپنی کے سرور پر حملہ کیا گیا۔

کمپنی کی ڈی لسٹنگ کا عمل فروری 2024 میں شروع ہوا جب کمپنی نے مارکیٹ سے شیئرز واپس خریدنے کی پیشکش کی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News