جمعرات,  14 مئی 2026ء
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

لاہور (روشن پاکستان نیوز) گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جس نے مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گھی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافے کے بعد یہ 598 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت 618 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

گزشتہ ہفتے آٹے کے 10 کلو والے تھیلے کی قیمت میں 10 سے 20 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد آٹا 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

گھی اور تیل کی قیمتوں میں 150روپے فی کلو تک اضافےکا امکان

اسی طرح عمدہ کوالٹی کے چاول کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔

شہریوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا، عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت صورتحال کا فوری نوٹس لے اور بنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر کے ریلیف فراہم کرے۔

مزید خبریں