جمعرات,  14 مئی 2026ء
پاکستان کا فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے مقامی طور پر تیار فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مقامی طور پر تیار فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیاہے جو جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے۔

نئی ویزا اسکیم !‌ پاکستانیوں کے لیے آسٹریلیا میں نوکری اور مستقل رہائش کا سنہری موقع

آئی ایس پی آر کے  مطابق فتح 4 طویل فاصلے تک انتہائی درستی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے کروزمیزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم ، چیف آف ڈیفنس فورسز، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے فتح 4 کے کامیاب تجربےکو سراہا۔

مزید خبریں