لندن(روشن پاکستان نیوز) بریڈفورڈ ویسٹ سے تعلق رکھنے والی لیبر پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ ناز شاہ نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس ایوان میں “وفاداری کا خطاب” پیش کرنے والی پہلی مسلمان شخصیت بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر انتہا پسند دائیں بازو کے حلقوں کی آن لائن برہمی بھی دیکھی جا رہی ہے، جو اس صورتحال کو “قبضہ” قرار دے رہے ہیں۔
ناز شاہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ
“میں واضح کر دوں کہ یہ کوئی قبضہ نہیں، بلکہ روایت کے مطابق ایک مذاق ہے۔ لیکن اگر ٹی وی پر سیاہ فام اور براؤن لوگوں کو دیکھ کر آپ کو تکلیف ہوتی ہے تو میری تقریر شاید آپ کو قے کرنے پر مجبور کر دے۔”
برطانیہ میں بزرگ شہریوں کو ایندھن کی مد میں 200 پاؤنڈ فراہم کیے جائیں گے
ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا، جہاں بعض افراد نے اسے نسل پرستی کے خلاف مضبوط مؤقف قرار دیا، جبکہ ناقدین نے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ بیان برطانیہ میں بڑھتی ہوئی نسلی اور سیاسی تقسیم پر ایک نئی بحث کو جنم دے سکتا ہے۔











