اتوار,  05 مئی 2024ء
میاں اسلم اقبال کی 18مقدمات میں 10مئی تک ضمانت منظور

 

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پشاور ہائی کورٹ نے میاں اسلم اقبال کی 18 مقدمات میں 10 مئی تک ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمد اسلم اقبال کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس محمد اعجاز خان صابی نے درخواستوں پر سماعت کی، درخواستوں کی سماعت جج کے چیمبر میں ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل بھی پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے جج سے مکالمے کے دوران کہا کہ درخواست گزار کے خلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں 18 مقدمات درج ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لیے ضمانت منظور کی جائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News