جمعه,  03 مئی 2024ء
ریکوڈک میں سعودی عرب کیجانب سے بڑی سرمایہ کاری متوقع

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک میں ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے حصص سعودی عرب کو فروخت کیے جائیں گے۔

سعودی عرب کی جانب سے آئندہ ماہ سرمایہ کاری کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کی ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے کمیٹی بنائیں گے۔ وزارت خزانہ کمیٹی میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور وزارت توانائی کے حکام بھی شامل ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل کے لیے وزارت خزانہ اور توانائی کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی جائے گی۔ کے درمیان حکومتی معاہدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ماضی کی حکومتیں بھی یہ دعویٰ کرتی رہی ہیں کہ یہ منصوبہ گیم چینجر ہے اور بلوچستان اس سے 33 فیصد مالی فوائد حاصل کرسکتا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News