بدھ,  15 مئی 2024ء
اچھرہ بازار خاتون کو ہراساں کرنے کاکیس ، تین ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(روشن پاکستان نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے لاہور کے اچھرہ بازار میں عربی اسکرپٹ پرنٹ والی شرٹ پہننے پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

جج ارشد جاوید نے التمش، ندیم اور عادل کے نام سے تین افراد کی ضمانت منظور کی۔ انہیں لاہور کے اچھرہ بازار کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور پولیس کی درخواست پر انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا۔

مزید برآں، جج نے علیم الدین اور خالد شہنشاہ نامی دو افراد کو بھی بری کر دیا، جنہوں نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔

25 فروری کو لاہور کے علاقے اچھرہ بازار میں ایک خاتون پر عربی خطاطی والا لباس پہننے پر مشتعل ہجوم کی جانب سے توہین رسالت کا الزام عائد کیا گیا جسے انہوں نے لباس پر لکھی ہوئی قرآنی آیات سے الجھایا۔ خاتون اے سی پی شیر بانو کی بروقت کارروائی سے نہ صرف صورتحال خراب ہونے سے بچ گئی بلکہ خاتون کو مشتعل ہجوم سے بھی بحفاظت نکال لیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News