هفته,  27 جولائی 2024ء
سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کی اہلیہ کیجانب سے عدالت میں انتخابی نشان کیلئے درخواست دائر

لاہور (روشن پاکستان نیوز )سابق وزیر اعلٰی پنجاب کی اہلیہ نے لاہور ہائی کورٹ میں حلقہ این اے 64 اور پی پی 32 میں مور کے انتخابی نشان کے لیے درخواست دائر کردی ۔

قیصرہ الٰہی نےیہ درخواست ایڈووکیٹ فرمان کے توسط سے دائر کی ۔

درخواست میں مؤقف تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے انکے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم جاری کیا مگر ابھی تک الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا۔ریٹرننگ افسر نے انتخابی نشان کے لیے درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا، قیصرہ الٰہی کے دونوں حلقے ایک ہی علاقہ میں ہیں اوران حلقوں میں کسی بھی امیدوار کو مور کا انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا گیا ۔

سابق وزیر اعلٌٰی کی اہلیہ نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو کا حکم دےکہ وہ انہیں مور کا نشان الاٹ کریں ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News