جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
جے یو آئی (ف) کے امیدوار ’ماچس‘ کی الاٹمنٹ پر الیکشن کمیشن پہنچ گئے

اسلام آباد( روشن پاکستان نیوز) غلط انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے باعث سیاسی پارٹیاں اور آزاد امیدوار پریشانی کا شکار ہیں،عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو درپیش ایک چیلنج امیداروں کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا بھی ہے لیکن معاملہ نمٹانے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا،غلط انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے باعث سیاسی پارٹیاں اور آزاد امیدوار پریشانی کا شکار ہیں،جمیعت علمائے اسلام کے امیدوار نے بھی خود کو الاٹ کیے جانے والے انتخابی نشان کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا،جے یوآئی ( ف) کے ٹکٹ ہولڈر کو ریٹرننگ آفیسر نے ماچس کی ڈبیا کا انتخابی نشان الاٹ کردیا،ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے امیدوار نے الیکشن کمیشن کو دائرخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ اسے غلط انتخابی نشان الاٹ کردیا گیاہے جس کی درستگی کی جائے۔

مزید خبریں